چین میں نئے سال کو خو ش آمدیدکہنے کا دلکش انداز

February 21, 2018

موجودہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں ہر شعبے میں نت نئے اور جدید ڈرونز کا استعمال بڑھتا جارہا ہے وہیں چین کے شہر زیان میں ان ڈرونز کا استعمال منفرد انداز میں کیا گیا جس نے آسمان پر دلکش اور سحر انگیزنظارہ ترتیب دے ڈالا۔

چین میں نئے چینی سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے تین سو ڈرونز کو ایک ساتھ فضا میں اڑایا جس کے بعدان ڈرونز نے جگمگاتے ہوئے آسمان پر دلکش منظر تخلیق کر ڈالا۔

رنگ برنگی ایل ای ڈی روشنیوں سے مزین یہ ڈرونز جب بڑی تعداد میں ایک ساتھ فضا میں جگمگائے تو ایسا دلچسپ نظارہ دیکھنے میں آیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔