ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ گرفتار

February 21, 2018

نیب لاہور نے ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو گرفتار کرلیا ،ان پر آشیانہ اقبال ہائوسنگ سوسائٹی کی 32کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

نیب نے احد چیمہ کو لاہور سے گرفتار کیا ،انہیںکل احتساب عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور کے مطابق احد چیمہ کو نیب نے16 جنوری کو طلب کیا تھا ،لیکن وہ پیش نہ ہوئے ،جس پر ان کے خلاف نیب آرڈیننس 1999ء کے شیڈول 2 کے تحت کارروائی کی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق احد چیمہ اس وقت پنجاب حکومت کے توانائی منصوبوں کے انچارج تھے،نیب نے انہیں متنبہ کیا تھاکہ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق اس آرڈیننس کے تحت نیب کو اختیار ہے کہ وہ کسی بھی انکوائری کو انویسٹی گیشن میں بدل سکتی ہے ، کیس انویسٹی گیشن میں آنے پر ملزم کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔