آصف زرداری کا نوازشریف کو محاذ آرائی سے گریز کا مشورہ

February 21, 2018

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالتی فیصلے کے احترام اور محاذآرائی سے گریز کا مشورہ دیدیا ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ملک کی اعلیٰ عدالت کے فیصلے کا احترام ہر کسی پر فرض ہے ،بدقسمتی ہے نوازشریف نے ٹکرائو کا راستہ چنا ہے۔

انہوں نےکہا کہ نوازشریف کو ریاستی اداروں سے محاذ رآرائی سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ یہ کسی کے فائدے میں نہیں بلکہ یہ اقدام جمہوریت کی اہمیت کم کرنے کا سبب بنے گا ۔

آصف زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی جمہوریت ، آئین کی حفاظت اور فروغ کے لئے کام کرتی رہے گی ۔