کراچی: نصرت بھٹو کالونی میں گیس لائن پھٹ گئی، 7 افراد زخمی

February 22, 2018

کراچی کے علاقے نصرت بھٹوکالونی میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا جس کے باعث مکان مکمل طور پرزمین بوس ہوگیا۔

گیس لائن میں آگ لگنے اور مکان گرنے کے باعث 3 خواتین سمیت 7 افراد ملبے کے نیچے دب گئے، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کافی دنوں سے گیس کی لیکج کی شکایت کررہے تھے مگر سوئی گیس کے عملے نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔