تارکین وطن مخالف اے ایف ڈی جرمنی کی دوسری مضبوط جماعت بن گئی

February 22, 2018

برلن (نیوزڈیسک) ایک تازہ ترین عوامی جائزے کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ جرمنی میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعت اے ایف ڈی پہلی مرتبہ مقبولیت کے گراف میں سوشل ڈیموکریٹ پارٹی یا ایس پی ڈی سے آگے نکل گئی ہے۔سروے کے مطابق اس طرح تارکین وطن اور اسلام مخالف جماعت اے ایف ڈی ملک کی دوسری مضبوط سیاسی پارٹی بن گئی ہے۔ قومی سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ اے ایف ڈی اے کی مقبولیت کا گراف بڑھ کر 16 فیصد جبکہ ایس پی ڈی کا کم ہو کر 15.5 فیصد رہ گیا ہے۔