دہلی کا مغل گارڈن عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا

February 22, 2018

بھارت کے دارالحکومت دہلی کے قلب میں واقع مغل شہنشاہ ہمایوں کے مقبرے اور چڑیا گھر سے منسلک مغلیائی دور کا با غ ایک برس کی تزئین و آرائش اور بحالی کے کام کے بعد عوام کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ۔

بھارتی ذرائع کے مطابق اس کو ایک پبلک پارک کی شکل دے دی گئی ہے ۔

یہ پارک 90؍ ایکٹر کے رقبے پر قائم ہے اور اس کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کی طرف سے کیا گیا ہے ۔