بالی ووڈ جہاں فلموں اورگانوں کا بھی ہیرپھیر ہوتا ہے

February 22, 2018

بالی ووڈفلم انڈسٹری ایسی جگہ ہے جہاں ناموںکا ہی نہیںفلموںاور گانوںکا بھی ہیرپھیر ہوتا ہے ۔ کیسے؟ ۔۔یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

بہت کم لوگوں کو اس بات کا علم ہوگا کہ شاہ رخ خان اور روینہ ٹنڈن کی ایک فلم ایسی بھی تھی جس میںدونوں نے کچھ مناظر کو پکچرائز کرانے سے خود ہی انکار کردیا تھا۔

یہی نہیں بلکہ جو ہٹ، سپر ہٹاور میگا ہٹ گانے فلم ’تم بن‘ کا حصہ بنے وہ بھی اسی فلم کے تھے جو ایک دو نہیںپورے 10سال ٹین کے ڈبوں میںبند رہی ۔

یہ فلم کون سی تھی اور گانے کے بول کیا تھا۔۔؟؟ لیجئے اس راز پر سے ہم پردہ اٹھاہی دیتے ہیں۔فلم کا نام تھا ’یہ لمحے جدائی کے ‘۔

۔۔اور سن 2001ء میںریلیز ہونے والی فلم ’تم بن ‘ کےجو گانے آج بھی لوگوں کو یاد ہیں، ان میںسے ایک ٹائٹل سانگ ۔۔’ تم بن‘۔۔۔تھا جبکہ دوسرا گانا تھا ’ تمہارے سوا‘۔

ان گانوں کو لوگ آج بھی پہلے ہی دن کی طرح پسند سے سنتے اور گنگناتے ہیں۔ ان گانوں کی پذیرائی کا ہی نتیجہ تھا کہ انہیں ’ ریمیک‘ کیا گیا ۔

سن 2016 میں فلم ’صنم رے ‘میں ’تم بن‘ کے نام سے اسے پیش کیا گیا اور 2016 میں فلم ’تم بن 2‘بھی اسی نام سے اسے دوبارہ گایااور فلمایا گیا۔

لیکن اصل میں یہ گانا فلم تم بن کا نہیں ’’ یہ لمحے جدائی کا‘‘ ہےجو روینہ ٹنڈن اور شاہ رخ خان پر فلمایا گیا تھا۔یہ فلم 1994 میں ’جادو‘ کے نام سے بنائی جا رہی تھی لیکن روینہ اور شاہ رخ کی جانب سے نامناسب مناظر کرنے سے انکار پرفلم کھٹائی میں پڑ گئی۔

پھر بلاآخر 2001 میں کمارسانو نے یہ گانے ’تم بن‘ کے ڈائریکٹر انوبھو سنہاکو بیچ دئیے جن میں ’یادیں تیری یادیں‘کو ’تم بن ‘کی دھن دی گئی اور ’ تمہارے سوا‘ کو ’تیرانام لینے ‘ کی دھن دی گئی۔

ایک انٹرویو میں کمار سانو کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا تھا کہ یہ فلم کبھی ریلیز بھی ہو پائے گی اورمیں اپنے گانوں کو ایسے ضائع نہیں ہونے دے سکتا تھا اس لیے میں نے یہ دھنیں فلم’ تم بن‘ کے ڈائریکٹر کو دے دیں ۔

بلاخر ’ تم بن‘ کے 3 سال بعد یعنی 2004 میں اس ’’ یہ لمحے جدائی کے‘‘ ریلیز کردی گئی جو روینہ اور شاہ رخ کی ایک ساتھ آخری فلم تھی۔