ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا ،عابدہ پروین

February 22, 2018

گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کیلئے سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران عابدہ پر وین نےکہا کہ ہر دو رمیں کچھ لوگ موسیقی کو نیا رنگ دینے کا ہنرآزماتے ہیں لیکن اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں۔

بہت سے لوگ خود کو غزل گائیک کہتے ہیں لیکن اس فن پر عبور کسی کسی کو حاصل ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گلوکاری ایک فن ہے اوراسے سمجھنے کیلئے سمندر کی گہرائی کا اندازہ لگاناپڑتا ہے ،ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کیلئے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔