نشے کےعادی افراد کی علاج اوربحالی کےبعد پاسنگ آؤٹ

February 22, 2018

کوئٹہ میں ایک غیرسرکاری فلاحی ادارے ’’انسانیت بچائو مرکز‘‘ کےتحت منشیات سے چھٹکاراپانےوالےایک سوسے زائدنشےکے عادی افراد کےعلاج اور بحالی کےبعد مرکز سےفارغ ہونےکےحوالےسے تقریب کااہتمام کیاگیا۔

تقریب ان افراد کےلئے’’پاسنگ آوٹ‘‘ ثابت ہوئی،جس میں جہاں انہوں نے آئندہ معاشرے کاکارآمد شہری بننے کاعزم ظاہرکیاوہیں انہوں نے خوبصورت علاقائی رقص پیش کرکےسماں بھی باندھ دیا۔