بہادر آباد کے ساتھی غلط تاثر دینے کی کوشش کررہےہیں، علی رضا عابدی

February 23, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن علی رضا عابدی نے کہا ہے کہ بہادر آباد کے کچھ ساتھی میڈیا کے ذریعے کارکنوں اور عوام کو غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں، کارکنوں اور سربراہ کیلئے تضحیک آمیز بیانات اور الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خطوط واپس لئے جائیں۔ جمعرات کو پی آئی بی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہادرآباد کے ساتھی ثالثی کمیٹی کے ذریعے کچھ پیغام بھجواتے ہیں اور میڈیا پر کچھ اور بیان دیتے ہیں، ہماری گزارش ہے میڈیا میں ایسے بیانات نہ دئیے جائیں جس سے ایم کیو ایم پاکستان کی جگ ہنسائی ہو،اختلاف ثالثی کمیٹی کے ذریعے ڈاکٹر فاروق ستار تک پہنچائیں۔