برٹش انرجی سپلائر سینٹریکا 2020 تک 4000 جابس کم کرے گی

February 23, 2018

لندن (اے ایف پی) برٹش ٹاپ انرجی سپلائر سینٹریکا (Centrica)نے کہا ہے کہ وہ2020ء تک4000 جابس کی کٹوتی کررہی ہے۔ یہ اعلان2017ء میں کمپنی کے منافع میں17فیصد کمی کے بعد کیا گیا۔ منافع میں کمی کا سبب کسٹمرز کی تعداد میں کمی اور نارتھ امریکہ میں خراب کارکردگی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ہم نئے پروگرام کے تحت4000جابس کم کریں گے۔ یہ جابس2020ء تک بتدریج کم کی جائیں گی۔ کمپنی کے ملازمین کی تعداد تقریباً33000ہے۔ سینٹریکا کے چیف ایگزیکٹیو لیان کون نے کہا کہ کمپنی کا سال کا مالی رزلٹ کمزور رہا۔ جس کا جزوی سبب برطانیہ میں ممکنہ پرائس کیپ کا متعارف کروایا جانا بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کاسٹ ایفیشنسی پروگرام اور برطانیہ میں کسی پرائس کیپ کی تیاری کے درمیان تعلق ہوسکتا ہے۔ ہم مسابقت کے میدان میں ہیں اور اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ ہم زیادہ ایفیشنسی کی طرف گامزن ہوں۔ لیان کون نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کیپ نے سینٹریکا کمپنی کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ہے۔ انہوں نے یوکے انرجی مارکیٹ میں پولیٹیکل اور ریگولیٹری مدافعت کے نتائج کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ اسے برطانیہ میں انرجی کسٹمرز کے ضائع ہونے اور نارتھ امریکہ میں کمپنی کی پرفارمنس پر تشویش ہے۔ برطانیہ میں کمپنی کے مجموعی اکائونٹ ہولڈرز کی تعداد21.72سے کم ہو کر 20.34ملین سالانہ ہوگئی۔ اس طرح6.0کمی ہوئی۔ نارتھ امریکہ میں9.0فیصد کمی ہوئی۔ سینٹریکا کی ملکیت برٹش گیس ہے اور اس کا آپریشنل پرافٹ17فیصد کم ہوگیا۔ کمپنی نے کہا کہ اسے توقع ہے کہ2020تک1000نئی اضافی رولز پیدا کرے گی۔