خیرپور، وکیل فدا حسین کی گاڑی پر فائرنگ، حملے میں محفوظ

February 23, 2018

خیرپور (بیورو رپورٹ) کوٹ ڈیجی کے قریب مسلح افراد نے گمبٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور وکیل فدا حسین جامڑو کی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم وہ حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ فدا حسین جامڑو پر حملے کا مقدمہ کنب تھانے میں گیارہ افراد کیخلاف درج کرادیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دو افراد کو حراست میں لیکر واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔