خیرپور،مشتعل بیل کا ہل چلانے کے دوران حملہ ، مالک ہلاک

February 23, 2018

خیرپور( بیورو رپورٹ)خیرپور کے نواحی گاؤں حسن پھلپوٹو میں مشتعل بیل نے حملہ کر کے مالک کو ہلاک کردیا بتا یا گیا ہے کہ دیہاتی غلام حسین پھلپوٹواپنے بیل کو زمین پر لیجاکر ہل چلا رہا تھا اور ہل چلانے کے دوران انہوں نے بیل کو ہلکا سا ڈنڈہ مارا جس پر بیل مشتعل ہو گیا اور اس نے غلام حسین پر حملہ کر دیا حملے کے دوران بیل اس پر چڑھ کر بیٹھ گیا اور اس کو ٹکر مارتا رہا اور اس کو روند روند کر ہلاک کر ڈالا بعد ازاں اس کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا واضح رہے کہ جدید مشینری دور کے باوجود غلام حسین پھلپوٹو عمدہ نسل کے بیل پالتا تھا اور بیلوں کے ساتھ تفریح بھی کرتا تھا غلام حسین پھلپوٹو کی نماز جنازہ اور تدفین میں بیل پالنے والے شائقین کے علاوہ علاقے کے بڑی تعداد میں سیاسی کارکن اور پھلپوٹہ برادری کے افرادشریک ہو ئے ۔