کینیا کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کوچ مستعفی

February 23, 2018

نیروبی( جنگ نیوز ) ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہ جیت کر وطن لوٹنے والی کینیا ٹیم کے کپتان راکیپ پٹیل اور کوچ تھوماس اوڈیو مستعفی ہوگئے ہیں۔ بورڈ کی صدر جیکی جان محمد بھی مستعفی ہوچکی ہیں۔