سکھ کو مسلم سمجھ کر برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے منافرت کا نشانہ بنایا گیا

February 23, 2018

سکھ شخص کومسلم سمجھ کر برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے مذہبی منافرت کا نشانہ بنا دیا گیا، ڈاکٹر رجونت سنگھ لیبر رکن پارلیمنٹ سےملاقات کے لیے پارلیمنٹ آیا تھا۔

ڈاکٹر رجونت سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ لیبر رکن پارلیمنٹ تن دیسی سے ملاقات کے لیے آیا تھا کہ اچانک ایک شخص نے اسکی پگڑی کھینچی اور برا بھلا کہا اور یہ بھی کہا کہ مسلمان واپس جاؤں۔

بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والا رجونت سنگھ برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے ایسی حرکت پر حیرت زدہ رہ گیا۔