میلان میں 7روزہ فیشن ویک کا آغاز

February 23, 2018

اٹلی میں میلان فیشن ویک کی رعنائیاں عروج پر ہیں جس میں دیدہ زیب ملبوسات میں ماڈلز نے ریمپ پر جدید فیشن کے جلوے بکھیر کر شو کو چار چاند لگا دئیے۔

اٹلی کے شہر میلان میں سات روزتک جاری رہنے والے اس فیشن ویک کے دوسرے روزفینڈی ، گوچی، میکس مارا، البرٹا فیراٹی، پراڈا اور موسچینو جیسے ناموربرانڈز نے2018-2019کے موسمِ سرما اور خزاں کیلئے خواتین کے جدید فیشن سے آراستہ ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے۔

دلکش رنگوں سے سجے جالی ، جارجیٹ اور ویلوٹ کے ان ملبوسات میں ماڈلز جب ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں توحاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ پائے ۔

اس رنگا رنگ فیشن ویک میں دنیا بھر سے مشہور اورنامور ڈیزائنر شرکت کر رہے ہیں جن کے ملبوسات میں ماڈلز ریمپ پر27فروری تک جلوے بکھیریں گی۔