نیو دہلی:جسٹن ٹروڈو نے ڈھول کی تھاپ پرخوب بھنگڑاڈالا

February 23, 2018

کینیڈین وزیرِ اعظم آج کل اپنی فیملی کے ساتھ د ورۂ بھارت پر ہیں جہاں انہوں نے نیو دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں آمد کے دوران بھنگڑا ڈالا تو ھاضرین حیران رہ گئے۔

اپنی اہلیہ صوفی کے ہمراہ ٹروڈوجب تقریب میں آئے تو ڈھول کی تھاپ پر ان کا پر جوش استقبال کیا گیا۔

اس موقعے پر ٹروڈواور اہلیہ مشرقی لباس میں تھے جن کا سیاہ کرتا اور اہلیہ کی سرخ ساڑھی نے لوگوں کے جوش میں اضافہ کر دیا اور ٹروڈو کے بھنگڑے نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے اور سوشل میڈیا پر بھی ٹروڈو کا بھنگڑا ڈانس خاصی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔

بعد ازاں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے Rashtrapati Bhawanمیں ٹروڈو اور ان کے فیملی کو خوش آمدید کہااورریڈ کارپٹ پر تصاویر بنوائیں جبکہ کچھ ہی دیر میں دونوں سربراہان کے درمیان باقاعدہ ملاقات ہورہی ہے اور کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہونگے۔