اٹلی ،تیسرے روز بھی دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش

February 24, 2018

اٹلی میں میلان فیشن ویک کی رعنائیاں عروج پر ہیں جس میں دیدہ زیب ملبوسات میں ماڈلز نے ریمپ پر جدید فیشن کے جلوے بکھیر کر شو کو چار چاند لگا دئیے۔

اٹلی کے شہر میلان میں سات روزتک جاری رہنے والے اس فیشن ویک کے تیسرے روزورساچے، گوچی، روبرٹو، اسپورٹ میکس اورٹوڈز جیسے ناموربرانڈز نے2018-2019کے موسمِ سرما اور خزاں کیلئے خواتین کے جدید فیشن سے آراستہ ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے۔

دلکش رنگوں سے سجے جالی ، جارجیٹ اور ویلوٹ کے ان ملبوسات میں ماڈلز جب ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں توحاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ پائے جبکہ ٹوڈز کے شو میں مادلز اپنے ہمراہ پالتو کتوں کو بھی لائیں ۔

اس رنگا رنگ فیشن ویک میں دنیا بھر سے مشہور اورنامور ڈیزائنر شرکت کر رہے ہیں جن کے ملبوسات میں ماڈلز ریمپ پر27فروری تک جلوے بکھیریں گی۔