او لیولز کے ریاضی میں پاکستانی طالبعلم نے سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے

February 24, 2018

کراچی کے ہونہار طالب علم عارض حسن نے ریاضی کے مضمون میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر دیا۔

کراچی گرامر اسکول کے او لیولز کے طالب علم عارض حسن کی کیمبریج او لیولز میں یہ شاندار کامیابی ان کی اپنی انتھک محنت تو ہے ہی لیکن صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے میں اسکول کے ساتھ گھر والوں کا کردار بھی نہایت اہم رہا ہے۔

عارض حسن نے تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدان میں کئی میڈل حاصل کئے ہیں اور وہ اپنی اس کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے بزنس کی تعلیم پر توجہ دیں گے۔