نارووال، دوران تقریر احسن اقبال پر جوتا پھینک دیا گیا

February 24, 2018

نارووال میں مسلم لیگ ن کے تحت ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی تقریر کے دوران ایک شخص نے ان پر جوتا پھینک دیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کےورکرز کنونشن وزیر داخلہ احسن اقبال خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران بلال حارث نامی شخص نے ان پر جوتا پھینکا۔

پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے ، فوری طور پر بلال حارث کی اس حرکت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔