سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کا تازہ امریکی فیصلہ، ترکی کا اظہار تشویش

February 24, 2018

ترکی نے امریکا کی جانب سے اسرائیل میں سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر شدید تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

انقرہ میں ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکا کے اس تازہ فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا، جس میں سفارتخانے کو مئی کے وسط میں تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا یہ اقدام اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جس کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کی خاطر ہونے والی بات چیت کو شدید نقصان پہنچے گا۔