پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 50 فیصد کم ہوگئی ہے، زبیر موتی والا

February 24, 2018

پاک افغان جوائنٹ چیمبر اُف کامرس کے چیئرمین زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ کاروباری اور سیکورٹی کے مسائل کو الگ ہونا چاہیےجبکہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 50 فیصد کم ہوگئی ہے۔

ادھر جوائنٹ چیمبر کے صدر خان جان الکوازئی نے کہا کہ افغانستان کو چاہ بہار سے کوئی فائدہ نہیںاور گوادر افغانستان کو نزدیک پڑتا ہے اس سے فائدہ لینا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے زبیر موتی والا نے کہا کہ باہمی تجارت کے فروغ کےلیےدونوں ممالک کے حکومتی سربراہاں اور اعلی آرمی قیادت سے ملیں گے۔

سیکرٹری تجارت نے کہا ہے کہ پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ، بھارت کے معملات پر افغانستان کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہے، تجارت کے لیے آئندہ پاک افغان باڈر بند نہیں کیا جائے گا جبکہ فروری کے تیسرے ہفتے میں پاک افغان سرمایہ کاروں کی کانفرس منعقد کی جائے گی۔

خان جان الکوزئی نے کہا کہ افغان حکومت اور سرمایہ کار پاکستان کے ساتھ کاروبار کرنا چاہتے ہیں، جب تک پاکستان ہمیں بند نہ کرےاور افغان کسی دوسرے ملک کی طرف نہیں دیکھتے۔

انہوںنے مزید کہا کہ اپٹکا مذاکرات نہ ہونے کی وجہ بھارت نہیں، پاکستان نے معاہدے میں تاجکستان کو شامل کرنے کی بات کی توافغانستان نے بھارت کو بھی شامل کرنے پر غور کرنے کا کہا تھا۔