سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال کا کہناہے کہ شہر کا مینڈیٹ رکھنے والے نسلوں کے مستقبل سے کھیلے۔
مصطفی کمال نے پاک کالونی میں اپنے اعزاز میں رکھی گئی استقبالیہ میں شرکت کی ،تقریب میں آرئیں، قریشی، بلوچ اور رانا برادری سمیت دیگر برادریوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر کو ہمارے ہی چوکیداروں نے لوٹا ہے۔
ایم کیو ایم میںاختلافات کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ گھنٹوں پریس کانفرنس کر کے ایک دوسرے کو نوچاجارہا ہےمگر ایک بار بھی انہوں نے ہمارے بچے پانی کے لیئے ترس رہے ہیں اس کا ذکر نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے لیے آواز تک نہیں اٹھائی جبکہ ہم عوام کے حقوق کے لئے 18 دن فٹ پاتھ پر بیٹھے رہے ۔