سری دیوی اور بونی کپور کی محبت ، دلچسپ فلمی کہانی سے کم نہیں

February 27, 2018

جو نظر آئی تھیں’ ’تاکی تاکی‘ کرتی۔۔’’نینوں میں سپنا ،سپنوں میں سجنا ۔۔‘‘کرتیں۔۔ انہیں دراصل سجنا ملا کیسے تھا ؟۔۔یہ قصہ بھی کسی دلچسپ فلمی کہانی سے کم نہیں۔

بونی کپور کو تو اپنی جوانی میں ہی سری دیوی سے پیار ہوگیا تھا لیکن قسمت میں لکھا کچھ اور تھا ۔ بونی کی شادی مونا کپور سے ہوگئی اور دو بچے بھی ہوگئے جن میں ارجن کپور اور انسولا کپور ہیں۔

اس دوران سری دیوی اور متھن چکرورتی کا افیئر بہت سرگرم تھا لیکن کچھ ہی عرصے بعد وہ ختم ہوگیااور سری دیوی پھر سے اکیلی ہوگئیں۔

لیکن پہلی محبت تو پھرپہلی ہی ہوتی ہے انھیں موقع مل ہی گیا۔ سری دیوی کو اپنی فلم میں سائن کرنے کا ۔وہ چلے گئے فلم کی آفر لے کر سری دیوی کے پاس لیکن سری دیوی نے کہا کہ یہ سب معاملات تو میری والدہ دیکھتی ہیں۔

اس پر بونی کپور افسردہ تو ہوئے لیکن ناامید نہیں۔وہ فلم لے کر سری دیوی کی والدہ کے پاس پہنچ گئے اور پوچھاکتنے پیسوں میں سائن کریں گی سری دیوی تو اس پر سری دیوی کی والدہ نے کہا کہ 10 لاکھ جس پر بونی کپور تھوڑا گھبرائے لیکن انہوں نے تو سوچ لیا تھا کہ اس فلم میں سری دیوی کو کاسٹ کرنا ہے۔

انہوں نے جواب میںکہا’’ میں 11 لاکھ دوں گا۔‘

بس پھر کیا تھا فلم ’’مسٹر انڈیا‘‘ کافی ہٹ ہوئی اس کے ہیرو ان کے ہونے والے دیوریعنی انیل کپور تھے جن کے ساتھ سری دیوی کی اوربھی کئی ہٹ فلمیں آئیں لیکن اب تک بونی کپور سری دیوی کے دل میں جذبات جگانے میں ناکام تھے بس آہستہ آہستہ ان کی ملاقاتیں بڑھیں اور سری دیوی کو بھی محبت کا احساس ہوہی گیا ۔

پھر کیا بونی کپور ایک دن اپنی پہلی بیوی اور دوبچوں کو چھوڑ کر سری دیوی کے پاس آگئے اور ان سے شادی کرلی۔

ان کی بونی سے بھی دوبیٹیاں ہوئیں جن کا نام خوشی اور جھانوی کپور ہیں۔

بونی کپور سری دیوی دیوی سے پیارتو کرتے تھے لیکن پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ تھے ، اس لئے سری دیوی اوربونی کپور پہلے سے یہ بات کسی سے شیئر نہیں کرناچاہتے تھے۔ اسی لیے 1996 میں جب بونی نے سری دیوی سے شادی کی توبونی اپنی بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر سری دیوی کے ساتھ ان کے گھر پر ہی رہنے لگے۔

یہ بات مونا کپور کو تو کافی ناگوار گزری جبکہ مونا کپور کی والدہ کو اپنی بیٹی کا گھر ٹوٹنے پر بہت غصہ آیا ، وہ برداشت نہ کرسکیںاور ایک دن ایک پارٹی میں جہا ں سری دیوی موجود تھیں وہاں مونا کپور کی والدہ پہنچ گئیں اور انہوں نے سری دیوی کو پیٹنا شروع کردیا ۔

پارٹی پر انیل کپور سمیت کئی اداکار موجود تھے لیکن سوائے ارچنا پورن سنگھ نے کوئی سری دیوی کو بچانے کے لئے آگے نہیںبڑھا ۔

اس واقعے کے بعد مونا کپور بھی بونی کپور کا گھر چھوڑ کر ہمیشہ کے لیےاپنے بچوں کے ساتھ اپنی والدہ کے گھر آگئیں۔

یہ بات بھی سچ ہے کہ سری دیوی کو بونی کپور کا اپنی پہلی بیوی سے ملنا کافی ناگوار گزرتا تھا اسی لیےایک دن جب بونی کپور موناکپور اور بچوں کو پیکنک پر لے گئےتو سری دیوی بونی کپور پر کافی ناراض ہوئیں،ان کے ہی پڑوسی کا کہنا تھا کہ سری دیوی بونی کپور پر چلا رہی تھیں اور کہہ رہی تھیں کہ ’’اگر تمہیں اتنی ہی محبت ہے تو وہیں جاکر رہ لو‘‘

بونی کپور سری دیوی سے اتنی محبت کرتے تھے کہ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر میں شاہجہاں ہوتاتو ضرور سری کے لیے تاج محل بنواتا۔