مارشل آرٹس کا ہیرو فلموں کا ہیرو بن گیا

March 02, 2018

فلم’’ ہیروپنتی‘‘ میں ہیرو گری دکھاکر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے بالی ووڈاداکار اور مارشل آرٹسٹ ٹائیگرشروف2 مارچ 1990کو پیدا ہوئے۔

ٹائیگر کے نام سے جانے جانے والے کا اصل نام ہیمنت جے شروف تھا جو انہوں نے بالی ووڈ میں آنے سے پہلے بدل لیا تھا۔ ٹائیگر اداکار جیکی شروف کے بیٹے ہیں،جیکی شروف کا نام بالی ووڈ میں کافی مشہور ہے۔ٹائیگر کا دھیان بچپن سے ہی اسپورٹ میں تھا اور پڑھائی وہ زور زبردستی کرتےتھے۔

اسی وجہ سے ٹائیگر نے 4 سال کی عمر سے ہی مارشل آرٹس سیکھنا شروع کردیا تھا،ٹائیگر اپنا کیرئیر مارشل آرتس میں بنانا چاہتے تھے،اسی وجہ سے ستمبر 2009 میںجب ٹائیگر شروف کو ایک ٹی وی شو’’ فوجی‘‘ کے ری میک میں اہم کردار ادا کرنے کی آفر آئی توانہوں نے انکار کر دیا تھااور پھر جب2010میں سبھاش گھئی نے ٹائیگرکو ان کےہی والد جیکی شروف کی پہلی فلم ’’ہیرو‘‘ کا ری میک میں کام کرنے کی آفر کی تو انہوں نے اس کو بھی ٹھکرادیا۔

اپنے والد جیکی کے کافی سمجھانے کے بعد ٹائیگر شروف نے 2012 میں ساجد نڈیاڈوالا کی فلم ہیروپنتی کوقبول کر ہی لیااور اس فلم سے اپنا فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ،یہ فلم تیلگو فلم ’’پروگو‘‘ کا ری میک تھیجو 23 مئی، 2014 کوریلیز ہوئی اور باکس پر کامیابی کےجھنڈے گاڑ دیئےاور پہلی ہی فلم میں لوگ ان کی اداکاری اور رقص کے دیوانے ہوگئے۔

لوگ ٹائیگر کو آگے کا ریتھک روشن کہتے ہیں ،ٹائیگر بروسلی کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں ،ٹائیگر نے دھوم 3 میں عامر خان کی فٹنس کی ٹریننگ کی ہے۔

بہت کم عرصے میں ٹائیگر نے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے ان کی کامیاب فلموں میں باغی،فلائنگ جٹ،منا مائیکل جیسی کئی فلمیں ہیں۔

پہلی ہی فلم میں شاندار ڈانسنگ اور بے مثال اسٹنٹس کا مظاہرہ پیش کرنے والے ٹائیگر شروف راتوں رات نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئے جنہیں اس فلم کیلئے ناصرف ناقدین کی جانب سے پذیرائی ملی بلکہ ان کوکئی ایوارڈ زسے بھی نوازا گیا۔