امریکا میں اجتماعی شادی ،گولیوں کا تاج پہن کر جوڑوں کی شرکت

March 06, 2018

امریکی چرچ میں اجتماعی شادی کی انوکھی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں جوڑوں نے گولیوں کے تاج اور ہاتھ میں بندوقیں تھام کر شرکت کی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

مریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک چرچ میں منعقد کی جانے والی اجتماعی شادی کی تقریب میں 300سے زائد جوڑے سر پر گولیوں کا تاج پہن کر شریک ہوئے۔

اس دوران انہوں نے ہاتھ میں رائفلیں اور بندوقیں بھی تھامی ہوئی تھیں۔

تقریب کے دوران چرچ کے باہر کئی مظاہرین نے اسلحہ بردار جوڑوں کی شادی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے احتجاج بھی کیا۔