سوئزرلینڈ میں سالانہ موٹر شو کا آغاز

March 07, 2018

سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں 88ویں سالانہ موٹر شو کا آغاز ہو گیا ہے ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی جنیوا موٹر شو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے50سے زائد ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کررہی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیوں سے سجا یہ موٹر شو عوام کے لئے8مارچ سے 18مارچ تک اپنی رعنائیاں بکھیرے گا جس میں ایک ہزار ہارس پاور انجن سے مزین ہائپر کار اورجدیداسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی جدید ماڈلز موجود ہونگے جن میں معروف آٹو موبائل کمپنیوں کی الیکٹرک کاریں مرکزِ نگاہ بنی ہوئی ہیں.

7ہزار اسکوائرمیٹرز رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس موٹر شو میں رواں برس لاکھوں سے زائد افراد کی شرکت کی توقعات ظاہر کی گئی ہیں۔