کراچی: پوش علاقوں میں افغان ڈکیت گروہ سرگرم

March 07, 2018

کراچی کے پوش علاقوں میں افغان ڈاکوؤں کے گروہ کے سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈکیت گروہ کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ ان افغان درندوں نے وارداتوں کے دوران خواتین کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

ڈکیت گروہ کا سرغنہ کراچی میں موجود ڈاکوؤں کو افغانستان سے ہی کنٹرول کرتا ہے، جس نے افغان گینگ کے کیس پر کام کرنے والے تفتیشی افسر کو افغانستان سے فون کر کے دھمکیاں تک دیں ۔

چند روز قبل اس گروہ کا ایک رکن پولیس مقابلے میں ہلاک اور دو گرفتار ہوئے تھے۔