قومی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور سے سری لنکا روانہ

March 09, 2018

ون ڈے اورٹی ٹونٹی میچز کی سیریزکے لیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور سے سری لنکا روانہ ہوگئی،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 20 مارچ ڈیمبولا میں کھیلا جائے گا۔

پندرہ رکنی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کپتان بسمہ معروف کی قیادت میں رات گئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے ائر پورٹ گئی جہاں سے وہ سری لنکا روانہ ہوگئی۔

قومی ویمن ٹیم سری لنکا کے خلاف 20 سے 31 مارچ تک تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 20 مارچ ڈیمبولا میں کھیلا جائے گا ۔