سعودی عرب ، خواتین نے آخر ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی

March 09, 2018

سعودی عرب میں خواتین نے آخر کار ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی اورڈرائیونگ کی تربیت کے لیے ٹریننگ سینٹرز پر خواتین کا رش لگ گیا۔

سعودی حکومت کی طرف سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد خواتین نے گاڑی چلانے کی تربیت حاصل کرنا شروع کردی ہے جہاں تربیت کے لیے قائم ٹریننگ سینٹر پر خواتین کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ٹریننگ سینٹر میں تربیت دینے والی اٹالین ٹرینر کا کہنا ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد تربیت حاصل کرنے کے لیے آرہی ہیں اور گھبرائی ہوئی ہیں مگر امید ہے کہ جلد وہ ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرلیں گی۔