کوئٹہ کی ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ کی دعوت

March 10, 2018

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) تھری کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کے قائد ڈیرن سیمی ٹاس کے لئے میدان میں اترے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ ہے ،پی ایس ایل تھری کے 10ویں اور کوئٹہ اور پشاور زلمی کے پہلے میچ میں ڈیرن سیمی الیون نے اپنے کپتان کی زخمی حالت میں عمدہ بیٹنگ کی بدولت دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی ۔

پشاور زلمی کی طرف سے کپتان ڈیرن سیمی کی قیادت میں کامران اکمل،رکی ویسلز،محمد حفیظ،ڈیوین اسمتھ،خوشدل شاہ ، لیم ڈاسن، عمید آصف، وہاب ریاض ، حسن علی اور محمد اصغر پر مشتمل ہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کپتان سرفرازاحمد ، اسد شفیق ،پیٹرسن، شین واٹسن، رمیز راجہ جونیئر، حسن خان، روسو، محمد نواز، انور علی، راحت علی اور بین لافلین میدان میں اتر رہے ہیں۔