پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 158 رنز کا ہدف

March 10, 2018


پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) تھری کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 158 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

پشاور زلمی نے کپتان ڈیرن سیمی اور رکی ویسلز کے بالترتیب35 اور 31 رنز ناٹ آئوٹ ،ڈیوئن اسمتھ 49 اور محمد حفیظ 33 رنز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20اوورز میں5 وکٹ پر157 رنز بنائے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ،ڈیرن سیمی الیون کی طرف سے محمد حفیظ اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا۔

کوئٹہ کی ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ کی دعوت

پہلے ہی اوور میں5 کے اسکور پر محمد نواز نے کامران اکمل کو صفر رنز پر بولڈ کردیا، ون ڈائون پوزیشن پر ڈیوین اسمتھ میدان میں اترے۔

دوسری وکٹ پر محمد حفیظ اور ڈیوین اسمتھ نے 56رنز کی شراکت قائم کی ،5چھکوں اور 1چوکے کی مدد سے 33گیندوں پر 49رنز بنانے والے اسمتھ کو واٹسن نے پویلین کا راستہ دکھایا۔

پشاور زلمی کی تیسری وکٹ 89رنز پر گری ، 2چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 31رنز بنانے والے اوپنر محمد حفیظ کو بین لافلین نے واٹسن کی مدد سے قابو کیا ۔

کوئٹہ کو چوتھی وکٹ 95 کے اسکور پر ملی،4رنز بنانے والے خوشدل شاہ نے گیند حسن خان کو تھمادی، ان کی وکٹ راحت علی کے حصے میں آئی۔

پشاور زلمی کی 5ویں وکٹ لیم ڈاسن کی 101رنز پر گری ،وہ صرف 2 کے انفرادی اسکور پر واٹسن کا دوسرا شکار بنے۔

چھٹی وکٹ پر کپتان ڈیرن سیمی نے رکی ویسلز کے ساتھ مل کر 56 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 157 تک پہنچادیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے شین واٹسن نے 2،لافلین،راحت علی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔