مہینوں کی محنت،سیکنڈوں میں ڈھیر

March 10, 2018

امریکا میں دریائے مسی سپی پر قائم 86سال قدیم پل دھماکا خیر مواد سے ڈھادیا گیا،یوں مہینوں کی محنت سیکنڈوں مین ڈھیر ہو گئی۔

کتنی تعجب خیز بات ہے کہ ایک طرف توعمارتیں کھڑی کرنے اور پُل تعمیر کرنے میں مہینوں حتیٰ کے سال بھی لگ جاتے ہیں وہیں انہیں گرانے کے لیے صرف چند سیکنڈاور صرف ایک بٹن دبانا ہی کافی ہوتا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایسا ہی ایک نظارہ گذشتہ روز امریکا میں دیکھنے کو ملا جب دو شہروں کو ملانے والے دریائے مسی سپی کے پل کو دھماکاخیز مواد سے چند سیکنڈوں میں ڈھا دیا گیا۔

چھیاسی سال قدیم دریائے مسی سپی کے اس پل کو گرانے کیلئے اسکے مختلف حصوں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا جبکہ کچھ ہی دور کھڑے کئی لوگوں نے یہ نظارہ دیکھا۔