اسکیئنگ کرتے ٹھنڈے تالاب میں چھلانگ لگانے کا مقابلہ

March 11, 2018

برفانی علاقے میں اسکیئنگ کرنا ہی جواں دل اور ہمت والوں کا کام ہے لیکن اسکیئنگ کرتے ہوئے تالاب میں چھلانگ لگانا صرف اس کھیل کے ماہر افراد ہی کرسکتے ہیں۔

آذربائیجان میں ایسے ہی ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں جواں دل مرد و خواتین کوہاتھ سے تیار کی گئی منفرد گاڑیوں میں اسکیئنگ کرتے ہوئے ٹھنڈے یخ پانی سے بھرے تالاب میں چھلانگیں لگانی تھیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

مقامی ریزورٹ میں منعقد ہونیو الے اس مقابلے میں درجنوں افراد نے حصہ لیا جنہوں نے منفرد انداز اور کرداروں کے کاسٹیومززیبِ تن کررکھے تھے۔اس موقع پر اسکیئنگ کرتے ہوئے سب سے لمبی چھلانگ لگانے والے کھلاڑی کو مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا۔