پانچویں ون ڈے، انگلینڈ کی کامیابی، سیریز بھی جیت لی

March 11, 2018

انگلینڈ نے جونی بیئرسٹو کی شاندار سنچری کو بدولت نیوزی لینڈ کو پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے جیت لی۔

انگلینڈ نے 224 رنز کا ہدف 33 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بیئرسٹو نے 104 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

فیصلہ کن ون ڈے میں نیوزی لینڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 223 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ،مچل سینٹنر 67 اور ہینری نکولس 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہےجبکہ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور عادل راشد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلینڈ نے ہدف 32 اعشاریہ 4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جونی بیئر سٹو نے طوفانی بیٹنگ کی اور 58 گیندوں پر سنچری داغ کر انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،ایلیکس ہیلز 61 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہےجبکہ کرس ووکس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔