حیدرآباد میں خاتون اور 2 بچوں کی پراسرار موت

March 11, 2018

حیدرآباد میں ایک خاتون اور اس کے دو بچوں کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ بچوں میں ایک سالہ عبد اللہ اور ڈھائی سالہ رابعہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کی لاش پکا قلعہ کے قریب دو قبر چوک سے جبکہ بچوں کی لاشیں گھر سے ملی ہیں۔

ایس ایچ او فورٹ سکندر مصطفی کا کہنا ہے کہ لاشوں پر تشدد کا بظاہر کوئی نشان نہیں ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب خاتون کے 6 بھائیوں نے پولیس سے رجوع کر لیا ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق خاتون کی 2012 میں شادی ہوئی تھی اس کا شوہر نوید تین دن پہلے بیوی اور دونوں بچوں کو کراچی سے حیدرآباد خاتون کی بہن کے گھر چھوڑ کرگیا تھا۔

ایس ایچ اوکا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔