یوکرین میں بچوں کا فیشن فیئر

March 11, 2018

فیشن کے معاملے میں بچے بھی کسی سے کم نہیں، جی ہاں ذرا یوکرین میں ہونے والے فیشن فیئر کے ان ننھے ماڈلز کو تو دیکھیں، جوکمال اداؤں اور بے مثال اسٹائل سے ریمپ پر واک کرتے دِکھائی دے رہے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اس فیشن فیئر میں5سے 12سال کی عمر کے بچوں کے نت نئے ملبوسات کی کلیکشن سے سجے اس فیشن شو میں بچوں نے جب ریمپ پر جلوے بکھیرے تو حاضرین داد دینے پر مجبور ہو گئے جبکہ کئی بچوں نے اپنی آواز کا بھی جادو جگایا۔

اس فیشن ویک میں شرکت کرنے کیلئے جب یہ جگمگاتے تارے زمین پر اُترے تو کچھ بچوں نے تو انتہائی با اعتماد انداز میں ریمپ پر واک کی تو کہیں کچھ بچے حیران بھی دکھائی دئیے۔

رنگ برنگے اور دیدہ زیب ملبوسات میں ننھے ماڈلز کا حوصلہ بڑھانے کے لیے شرکاء نے تالیاں بجا کرجی بھر کر داد دی اور تصاویر بھی بنوائیں۔