پاکستان زندہ باد کے نعرے،کشمیری نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج

March 11, 2018

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج کٹھ پتلی انتظامیہ سے برداشت نہیں ہوئی، چار نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلا ت کے مطابق مقبوضہ وادی میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وڈیو میں مقبوضہ وادی کے نوجوان پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے نظر آئے۔

مقبوضہ کشمیر انتظامیہ نے وڈیو سامنے آنے پر ضلع راجوڑی کے چار نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔