روس کاآواز کی رفتار سے10گنا تیز ہائپر سونک میزائل کا تجربہ

March 12, 2018

روس نے آواز کی رفتار سے 10گنا تیز ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


روسی وزارت دفاع کے مطابق ہائپر سونک کنزہل میزائل 2ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل کا تجربہ روس کے جنوب مغربی علاقے میں کیا گیا، ہائپر سونک میزائل کو MiG-31 جیٹ کے ذریعے کامیابی سے ہدف پر داغا گیا۔