آسٹریلیا ، تیز رفتارکاردیوارتوڑتی ہوئی گھر میں جا گھسی

March 12, 2018

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں ۔

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک تیز رفتارگاڑی دیوار توڑتی ہوئی گھرکے اندر جا گھسی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


یہ حادثہ کارڈرائیور کی غفلت کے سبب پیش آیا جو تقریباََ 80کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرائیونگ کر رہا تھا جس کے باعث گاڑی بے قابو ہوئی اور گھر میں جا گھسی جس میں گھر کے اندر موجود تمام افراد بالکل محفوظ رہے۔

لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے کار ڈرائیورکور اپنی گاڑی کا نقصان اٹھانے کے ساتھ ساتھ گھر کا نقصان کرنے پر بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔