کورنگی میں گٹکا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، 2ملزم گرفتار

March 13, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


عوامی کالونی پولیس نے کورنگی میں گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی ذوالفقار مہر کے مطابق کورنگی میں کارروائی کے دوران کراچی میں چھالیہ اور گٹکے کے مین سپلائر گروہ کے 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزم فہیم اور اس کے ساتھی کے قبضے سے 20 من گٹکا برآمد ہواہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی ذوالفقار مہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عارف فاروق عرف گٹکا ڈان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔