بوسٹن میں شیونگ کریم سے جنگ

March 14, 2018

بوسٹن میں انوکھی جنگ چھڑ گئی جہاں نہ تیر چلے نہ ہی تلوار،شرکا نے شیونگ کریم کو ہتھیار بناکرایک دوسرے کی خوب دھلائی کی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بوسٹن کے سٹی ہال پلازا میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے لئے شیونگ کریم پائی فائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ایک دوسرے پر وار کرتے نظر آئے۔

اس دلچسپ تقریب میں ان تمام افراد کے ہاتھوں میں شیونگ کریم کی پلیٹیں مو جود تھیں جنھوں نے اس منفرد جنگ کے آغاز کے اعلان کے ساتھ ہی ایک د وسرے پر شیونگ کریم کی پلیٹوں سے حملہ کر دیا۔

ان افراد کی اس دلچسپ کاوش کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے بڑی شیونگ کریم فائٹ کی حیثیت سے شا مل کرنے کے لئے درخواست دے دی گئی ہے۔