بھارت میں ایمزون انڈیا فیشن ویک2018 کا آغاز

March 15, 2018

بھار ت کے شہر نیو دہلی میں آج کل فیشن کی بہاریں عروج پر ہیں جہاں چار روزہ فیشن ویک میں موسمِ خزاں اور موسمِ سرما کے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کا آغاز ہو گیا ہے ۔

2018-2019کے ان ملبوسات میں جہاں ایک طرف اسٹائل کا مکمل خیال رکھا گیا ہے وہیں رنگوں کی چناؤ میں بھی خواتین کی پسند کو مدِ نظر رکھ کر کلیکشن تیار کی گئی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

پہلے روزایمزون نامی فیشن ویک میں سمت چوہان،انو پماڈیال ،آدرش گِل،شمائل اینڈ بھومیکااور ابراہم سمیت دیگر کئی نامور ڈیزائنرز کی کلیکشن حاضرین کے سامنے پیش کی گئی جنہیں زیب تن کر کے ماڈلز ریمپ پر پہنچیں تو فیشن کے دلدادہ افراد نے جی بھر کر داد دی۔

دلکش رنگوں کی حامل ساڑھیاں ، گھاگرااورشرٹس کی کلیکشن میں ماڈلز ریمپ جلوۂ گر ہوئیں تو کوئی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پایا۔گزشتہ روز شروع ہونیوالے ایمزون انڈیا فیشن ویک2018 اپنی تمام تر رعنائیاں بکھیر کر 18مارچ کو اختتام پذیر ہو جائیگا۔