یورپی کمیشن کی جانب سے ایراسمزپلس ورچوئل ایکس چینج کا آغاز

March 15, 2018

یورپی کمیشن کی جانب سے آج ایک نئی موبائل ایپلی کیشن ، ایراسمز پلس ورچوئل ایکس چینج پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس کا مقصد مختلف ثقافتوں کے درمیان مکالمہ شروع کرنا اور ساتھ ساتھ کم ازکم 25ہزار نوجوانوں کو آئندہ دو برسوں کے دوران ڈیجیٹل آلات کے استعمال کی تربیت دینا ہے اور اس میں ان کی مہارت میں اضافہ کرنے کے ساتھ مزید بہتری لانا ہے۔

یہ پروجیکٹ 33ایراسمز پلس پروگرام کے ممالک اور جنوبی بحیرہ روم کے علاقے کے ملکوں کا احاطہ کرے گا، جنوبی بحیرہ روم کے ممالک میں الجزائر، مصر، اسرائیل، اردن، لبنان، لیبیا، مراکش، فلسطین، شام اور تیونس شامل ہیں۔

ایراسمز پلس آن لائن ورژن سے روایتی طور پر فزیکل موبیلٹی پروگرام کو بھی فائدہ پہنچے گا اور مستقبل میں اسے دنیا کے دیگرخطوں تک توسیع دی جاسکے گی۔