عراق : امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ،7 اہلکار ہلاک

March 16, 2018

عراق میں شامی سرحد کے قریب امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا، حادثے میں ہیلی کاپٹر عملےکے7 ارکان ہلاک ہو گئے۔

میڈیا کے مطابق حادثہ عراق کے مغربی صوبے انبارمیں شامی سرحد کے قریب پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شینوک ہیلی کاپٹر اسلحے کی ترسیل کررہا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات کی جائیں گی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔