پی ایس ایل میچوں کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ، ڈی سی لاہور

March 16, 2018

ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سیدنے کہا ہے کہ پی ایس ایل میچوں کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

لاہورسے جاری ایک مراسلے کے مطابق سمیر احمد سید کا کہنا تھا کہ فیروز پور روڈ پر قذافی اسٹیڈیم کے اطراف کی دیواروں پر پینٹنگ کا عمل جاری ہے ۔ پیر کے روز تک گاڑیوں کی پارکنگ کا کام مکمل کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام محکمے مل کر تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔ عوام کو میچ دیکھنے کے لیے ہر طرح کی سہولت دی جائے گی۔