ادویات خریدنے کے لئے انتظار اور پریشانی سے نجات

March 16, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ادویات کے لئے اب میڈیکل اسٹور پر جانے اور طویل انتظار کی ضرورت نہیں کیونکہ اب ایٹی ایم فارمیسی کی بھی سہولت متعارف کروادی گئی ہے ۔ افریقا کے ٹاؤن الیگزینڈرا میں گزشتہ روز ایک ایسی فارمیسی اے ٹی ایم کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں اے ٹی ایم اور ادویات کی تفصیلات ڈالتے ہی مطلوبہ ادویات صرف دو سے تین منٹ میں دے دیتی ہے اور دن ہو یا رات اس جدید ترین فارمیسی سے ااپ کسی بھی وقت ادویات خرید سکتے ہیں ۔

جرمنی کی ٹیک کمپنی کے اشتراک نے بنائی گئی اس اے ٹی ایم فارمیسی میں لگے فون کی مدد سے آپ ڈاکٹر یا ہیلتھ اسپیلسٹ سے ادویات اور بیماری کے بارے میں مفت مشورہ بھی کر سکتے ہیں ۔

اس جدید ترین ہیلتھ فسیلٹی کے بارے میں لوگوں کو مفت معلومات بھی فراہم کی جارہی ہیں اور انہیں اس اے ٹی ایم فارمیسی کے استعمال کا طریقہ کار بھی سمجھایا جا رہا ہے ۔