کراچی،پی ایس ایل سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے رینجرز و پولیس کارروائیاں

March 16, 2018

پی ایس ایل کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے رینجرز اور پولیس حرکت میں آگئیں۔

ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کے مطابق ملیر کے 3 علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کردیا، قائد آباد کے علاقے شرافی گوٹھ اور اسٹیل ٹاؤن کے علاقے سومار گوٹھ میں گھر گھر تلاشی لی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ملیر کینٹ کے قریب راشدی گوٹھ میں بھی رینجرز اور پولیس کا آپریشن شروع ہوگیا جہاں گھر گھر تلاشی کے دوران 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کا مزید کہنا ہے کہ ان علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی کوئی خاص اطلاع نہیں ہے، تاہم 23 مارچ اور پی ایس ایل کے حوالے سے سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے یہ کارروائیاں کی گئی ہیں۔