عدالتی حکم پر مشرف کیخلاف کارروائی شروع کردی تھی، احسن اقبال

March 16, 2018

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی تھی ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ تاہم سابق صدر مشرف کے وکیل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پیشی کے لیے آرہے ہیں، اس یقین دہانی پر انہوں نے فی الحال حکومتی اداروں کو پرویز مشرف کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے ۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ پرویز مشرف بھی میاں نوازشریف کی طرح عدالت میں پیش ہوں گے۔

وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شریف خاندان کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا کیس کابینہ کو بھیج دیا۔