پی ٹی آئی کا 29 اپریل سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

March 16, 2018

تحریک انصاف 29 اپریل سے انتخابی مہم شروع کرے گی۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق عمران خان کی صدارت میں تحریک انصاف کور گروپ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف 29 اپریل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرے گی ۔

انتخابی مہم کا آغاز لاہور میں جلسہ عام کے انعقاد سے ہوگا، عمران خان جلسے میں انتخابی مہم کے متعلق لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

تحریک انصاف کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے اعظم سواتی کو متفقہ طور پر نامزد کردیا گیا ہے۔